Monday, March 16, 2009

انصاف الاسلام

ہرطویل اور تاریک رات کے بعد بالاخر ایک صبح ضرور آتی ہے ہر جائز اور سچی جدوجہد بالاخر اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچتی ہے اور بقول اقبال اگر ذوق ِیقیں ہو تو زنجیریں بھی کٹ جاتی ہے
آج ایک تاریخی دن ہے اور پچھلی رات ایک تاریخی رات تھی -میں نے اپنے آباؤاجداد سے سن رکھا ہے کہ جس رات پاکستان آزاد ہوا وہ رات برِصغیر کے مسلمانوں نے جاگ کر گزاری تھی اور پچھلی رات بہت سے پاکستانیوں نے جاگ کر گزاری اور گزشتہ رات اس قابل بھی تھی کہ اسے جاگ کر گزارا جائے اور بالاخر16 مارچ کا سورج اپنے ساتھہ ہمارے لئے امن اور امید لے کر آیا ہے اور میں پر امید ہو کہ عدلیہ کی بحالی پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کی طرف ایک اہم قدم ہوگا اور ایک دن آئے گا جب انصاف کا حصول ہر ایک پاکستانی کو حا صل ہو گا کیونکہ معاشرہ کفر پر تو زندہ رہ سکتا ہے لیکن عدل کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا

8 comments:

Anonymous said...

اللہ کرے کہ بس اب اس طویل رات کی تاریکی میں روشنی کی یہ کرن صبح کی پہلی کرن ثابت ہو
یہ قوم پہلے دن سے صبح کے انتظار میں اپنے خون سے چراغ راشن کیے ہویے ہے

Anonymous said...

insha Allah yeh Qoum badlay gi

Anonymous said...

loved tha last line

winds of postive change has started
every thing will come out great InshaAllah

Anonymous said...

امید مر جائے تو سب ختم ہو جاتا ہے۔ اس تحریک کا سب سے بڑا کمال یہ تھا کہ اس نے قوم میں‌ امید کو زندہ رکھا ہے۔ راستہ بہت طویل اور مشکل ہے لیکن حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ کم از کم ہم نے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

Anonymous said...

Bit by Bit by Bit...inshAllah!
Justice starts with 'ME'

Anaa said...

ڈفر:انشاءاللہ امیدیں رنگ لائیں گی اور انصاف کا بول بالا ہو گا
لفنگا:انشاءاللہ
بلاگ پر خوش آمدید
ایش: انشاءاللہ
جعفر: نا امیدی واقعی موت ہو تی ہے راستہ طویل بھی ہو تو کوئی بات نہیں بس ذوق یقیں ساتھ رہنا چاہئے
zios: Absolutely right

محمد وارث said...

میری کم علمی کہ آپ کا خوبصورت بلاگ بہت دیر سے مجھے نظر آیا، آپ سے ایک استدعا یہ کہ اردو سیارہ اور اردو ٹیک وینس بلاگ ایگریگیٹرز پر اپنا بلاگ رجسٹ کروائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ احباب تک پہنچ سکے۔
سیارہ کا ربط
http://www.urduweb.org/planet
والسلام

Anaa said...

میری اس ادنیٰ سی کوشش کو سراہنے کا بہت شکریہ
جیسے ہی تھوڑاوقت ملے گا میں ضرورسیارہ اور اردو ٹیک پر بلاگ رجسٹر کرواؤں گی