Sunday, February 10, 2013

منزل


منزلوں کو پا لینا کتنی بڑی قیامت ہے۔ سب کچھ بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔ خود منزل بھی۔ مجھے ایسے لگتا ہے جسے طلب سے عظیم تر کوئی منزل نہیں۔ طلب اور جدوجہد۔ شاہد یہ بشریت کا تقاضا ہو۔

اقتباس: ممتاز مفتی کی کتاب "لبیک" سے۔

از فیض


زرد پتوں کا بن

زرد پتوں کا بن جو مرا دیس ہے
درد کی انجمن جو مرا دیس ہے
کلرکوں کی افسردہ جانوں کے نام
کِرم خوردہ دلوں اور زبانوں کے نام
پوسٹ مینوں کے نام
تانگے والوں کے نام
ریل بانوں کے نام
کارخانوں کے بھوکے جیالوں کے نام
بادشاہِ جہاں، والیِ ما سوا، نائب اللہ فی الارض،
دہقاں کے نام
جس کے ڈھوروں کو ظالم ہنکا لے گئے
جس کی بیٹی کو ڈاکو اٹھالے گئے
ہاتھ بھر کھیت سے ایک انگشت پٹوار نے کاٹ لی ہے
دوسری مالیے کے بہانے سے سرکار نے کاٹ لی ہے
جس کی پگ زور والوں کے پاؤں تلے
دھجیاں ہو گئی ہے
ان دکھی ماؤں کے نام
رات میں جن کے بچے بلکتے ہیں اور
نیند کی مار کھائے ہوئے بازوؤ ں میں سنبھلتے نہیں
دکھ بتاتے نہیں
منتوں زاریوں سےبہلتے نہیں

ان اسیروں کے نام جن کے سینوں میں فردا کے شب تاب گوہر
جیل خانوں کی شوریدہ راتوں کی صر صر میں
جل جل کے انجم نما ہو گئے ہیں
آنے والے دنوں کے سفیروں کے نام
وہ جو خوشبوئے گل کی طرح
اپنے پیغام پر خود فدا ہو گئے ہیں

Sunday, April 25, 2010

لطیفہ

پچھلے دنوں میں نے ایک بڑا معصوم سا لطیفہ پڑھا - لطیفہ تھا تو بڑا معصوم لیکن بڑامعنی خیز بھی
' زرداری سائیکل پر ایوانِ صدر جا رہے تھے۔ راستے میں نواز شریف نے انہیں روک کر کہا۔۔۔سائیں آپ کو بی بی کی شہادت کے طفیل سب کچھ مل گیا۔ ہمیں بھی کچھ دے دیں۔ زرداری نے کہا میرے پیچھے بیٹھو۔ ایک اور چکر دیتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔'

Friday, March 26, 2010

جواب

حضرت لقمان نے باوجو د درازٰٰی عمر کے کوٰی مکان نہیں بنایا-ایک جھونپڑی میں وفات پا گٰے -ملک االموت نے پوچھا
“باوجود اتنی طویل زندگی کے آپ نے مکان کیو ں نہیں بنایا ؟“
آپ نے فرمایا "جس کی تاک میں آپ رہیں تو اس کو مکان بنانے کی کب سو جھتی ہے ؟

Tuesday, March 23, 2010

یوم پاکستا ن


ایک یہی پہچان تھی میری ، اس پہچان سے پہلے بھی
پاکستان کا شہری تھا ، پاکستان سے پہلے بھی
یوم پاکستا ن مبارک ہو

Saturday, February 27, 2010

عید میلا د النبی مبارک

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہا ں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

Friday, November 20, 2009

میں نہیںمگر کچھہ بھی
سنگ دل رواجوں کے
آہنی حصاروں میں
عمر قید کی ملزم
صرف ایک لڑکی ہوں