Wednesday, December 31, 2008

اب کے سا ل کچھہ ايسا کرنا

اب کے سال کچھہ ایسا کرنا
اپنے پچھلے بارہ ماہ کے
دکھہ سکھہ کا اندازہ کرنا
بھو لی بسری یادیں تازہ کرنا

سادہ سا اک کاغذ لے کر
بھولے بسرے پل لکھہ لینا
اپنے سارے کل لکھہ لینا

پھر اس بیتے اک اک پل کا
اپنے گزرے اک اک کل کا
اک اک موڑ کا احاطہ کرنا
سارے دوست اکھٹا کرنا
ساری صبحیں حاضر رکھنا
ساری شامیں پاس بلانا

اور علاوہ ان کے دیکھو
سارے موسم دھیان میں رکھنا
اک اک یاد گمان میں رکھنا

پھر محتاط قیاس لگانا
گر تو خوشیاں بڑھ جاتی ہیں
تو پھر تم کو میری طرف سے
آنے والا سال مبارک

اور اگر غم بڑھ جائیں تو
مت بےکار تکلف کرنا
دیکھو پھر تم ایسا کرنا
میری خوشیاں تم لے لینا
مجھہ کو اپنے غم دے دینا
اب کے سال کچھہ ایسا کرنا

Thursday, August 14, 2008

آزادی مبارک

آزادی بلاشبہ ايک بڑی نعمت ہے ہم خوش نصيب ہيں کہ آزادی کی نعمتہميں ورثے ميں ملی ہےاس کا شکر صرف پاکستان کو ايک کامياب اسلامی ملک بنا کر ادا کيا جاسکتا ہے وطن کے ليے ايک دعا

خدا کرے کہ ميرے عرض پاک پر اترے

وہ فصل گل جسے اند يشہء زوال نہ ہو

خدا کرے کہ ميرے ايک بھی ہم وطن کے ليے

حيات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

Wednesday, July 23, 2008

ميری پہلی اردو پوسٹ

بيٹھہ کر سا يہء گل ميںنا صر
ہم بہت روۓ جب وہ ياد آيا

آنسو اپنے اندر ايك پراسرار سی معنويت رکھتے ہيں آنسوؤں اورسمندرؤں کا ايک سا مزاج ہے ، نمکين