ایک دفعہ ڈاکٹر یونس بٹ کر اچی آ ئے اور رکشے والے
سے کہا "مجھے ادارہ ترقیات کر اچی لے چلو " اس نے اس ادارے کے محل وقوع
سے بے خبری کا اظہار کیا تو یونس نے مختلف طریقوں
سے اسے سمجھانے کی کو شش کی کہ ان کا اشارہ کس ادارے کی طرف ہے
لیکن جب وہ مسلسل انکار میں سر ہلاتا رہا تو بٹ نے آ خری کو شش کے طور پر
کہا "بھئی مجھے کے ڈی اے لے چلو " اس پر رکشے والا بولا " تو یوں
اردو میں بولو نا صا حب!"
پانامہ کا ہنگامہ - لاسٹ لاف
8 years ago